Home Dish سلیمانی بریانی

سلیمانی بریانی

Introduce

Chef :

Sumera Rahman

سلیمانی بریانی

پلاؤ ... جس کی خوشبو بھوک بڑھائے پلاؤ کی خوشبو اور لذیذ ذائقہ اسے بریانی سے منفرد بناتا ہے۔جب گھروں میں پلاؤ بنتا ہے تو اس کی خوشبو گھروالوں کی بھوک میں مزید اضافہ کر دیتی ہے۔بریانی مصالحہ دار چٹ پٹی ہوتی ہے جبکہ پلاؤ میں تیز مرچ نہیں ہوتی ۔پلاؤ یخنی سے تیار کئے جاتے ہیں۔اس کی کئی اقسام ہیں طرح طرح کے لذیذ پلاؤ مختلف گوشت ڈال کر بنائے جاتے ہیں۔طرح طرح کے پلاؤ باآسانی خواتین گھر میں بنا سکتی ہیں۔چاہے دعوت ہو یا کوئی تقریب یا پھر یوں ہی گھر میں سب کا موڈ کچھ اچھا کھانے کا ہو تو لذیذ پلاؤ بنائے جا سکتے ہیں۔پلاؤ کے ساتھ رائتہ ،سلاد اور کباب بھی سرو کیے جاسکتے ہیں گھر کے بوڑھے بزرگ پلاؤ شوق سے کھاتے ہیں جبکہ بچے چٹپٹی بریانی کے دیوانے ہوتے ہی۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے یہ ڈش بہتریں ہے جس کا نام ہے سلیمانی بریانی یعنی پلاؤ کی خوشبو سے مہکتی اور ہری مرچ کی تیزی سے چٹکتی ہوئی بریانی ساتھ بنائیں اپنی پسند کے کباب، اور سلاد رائتے سے اسکا لطف اٹھائیں #starambassador #Weekendideas #biryani nahi bnai bhai

Cooking instructions

* Step 1

بڑی پتیلی میں تیل گرم کر کے پیاز ڈال کر سنہرافرائی کر لیں ٹھوڑی سی پیاز الگ پلیٹ میں نکال کر رکھ لیں
Image step 1

* Step 2

دیگچی میں گوشت‘سونف‘ثابت دھنیا‘لہسن‘ادرک کا ٹکڑا‘لونگ‘کالی مرچیں‘دار چینی اور نمک ڈال کر یخنی کے لیے پانی ڈال دیں درمیانی آنچ پر ڈھک کر پکائیں گوشت گل جائے تو یخنی چھان کے الگ کر لیں اور بوٹیاں الگ کر لیں
Image step 2

* Step 3

گوشت‘ادرک‘ لہسن پیسٹ‘گرم مصالحہ‘زیرہ‘ دہی ، ہرا مصالحہ پیسٹ، اور نمک شامل کر کے بھون لیں (ہرے مصالحے کے سب اجزاء ملا کر پیس لیں)
Image step 3 Image step 3

* Step 4

اب پہلے سے تیار شدہ یخنی ڈالیں اور ایک ابال آ نے دیں چاول شامل کر کے پکائیں اُبال آجائے تو آنچ درمیانی کر دیں نمک چیک کر لیں
Image step 4 Image step 4

* Step 5

جب پانی خشک ہونے لگے تو اسکو گرم توے پر دم لگا دیں
Image step 5 Image step 5 Image step 5

* Step 6

اس میں کیوڑہ بھی ڈال دیں اوپر سے براؤن پیاز ہرا دھنیا ، اور ہری مرچ ڈال کر 20منٹ دم پر لگا دیں

Note: if there is a photo you can click to enlarge it

10 Pieces Of Expert Nutrition Advice

1. Start Small

2. Fill Your Plate With Beans and Leafy Greens

3. Focus on Adding—Not Subtracting

4. Taste the Rainbow

5. Prioritize Potassium

6. Eat More Plants

7. Focus on Your Immune System

8. Try the Mediterranean Diet

9. Understand the Impact of Food

10. Guard Your Gut

See more
🇻🇳 Việt Nam 🇺🇸 USA

Copyright © 2024 Cookcic