Home Dish بھوبل کی شکر قند

بھوبل کی شکر قند

Introduce

Chef :

Sumera Rahman

بھوبل کی شکر قند

#starambassador #seasonal #sweetpotato ایسی راکھ جو کچھ گرم ہو اور جس میں ابھی کچھ انگارے یا شعلے دبے ہوئے ہوں، گرم ریت، راکھ، دھول، ان٘گارے، بھوبل کہلاتی ہے وہ بھی کیا دن تھے۔ زمانہ جب ترقی کرتا ہے تو وہیں پرانی اقدار پر چوٹ بھی کرتا ہے۔ جس کے نتیجے میں پرانی قدریں آہستہ آہستہ دم توڑنے لگتی ہیں اور نئی قدریں جنم لیتی ہیں۔ کسی زمانے میں دہلی کے ہر محلے میں تندور ( بھٹیار خانہ ) ہوا کرتے تھے۔ جس میں اجرت پر روٹیاں پکائی جاتی تھیں۔ دہلی کے تندور جنکو بھٹیار خانہ بھی کہا جاتا تھا اور شیخ جی کو بھٹیارہ۔ یہی تندور بینگن کے علاوہ شکر قند کے زمانے میں شکر قند بھی بھونا کرتے تھے ۔ گرمی کے موسم میں بینگن اور شکر قند کی فصل تیار ہونے پر شکر قند تندور کی بھوبھل میں بھونا جاتا تھا ۔ غرض ہر محلے میں ایسے ہی تندور ہوا کرتے تھے جو اجرت پر روٹیاں اور تندوری پراٹھے پکایا کرتے تھے یا حسب خواہش بینگن اور شکر قند بھون دیتے ۔ ایک زمانہ تھا یہ تندور پرانی دہلی کی زندگی کا اہم حصہ تھے۔ آج تندور تو بہت ہیں مگر وہ سب اپنی روٹیاں پکا کر بیچ رہے ہیں، اب اجرت پر کوئی بھی روٹی نہیں پکاتا نہ کوئی بینگن اور شکر قند بھونتا ہے زمانے کی ترقی نے ان تندوروں کو بالکل ختم کر دیا ہے۔ اسی کے ساتھ بھٹیار خانہ، شیخ جی ، بھوبل جیسے الفاظ جو روز مرہ کی حیثیت رکھتے تھے جن کو بچہ بچہ استعمال کرتا تھا بھٹیار خانہ کے ساتھ لغات میں دفن ہوکر رہ گئے۔ آ ج اسی روایت کو تازہ کیا ہے تندور نہیں ایک بڑی کڑاہی میں تقریباً ایک کلو نمک کو خوب گرم کرکہ پہلے بھوبل تیار کی پھر شکر قند بھونی گئی اگر کاوش اچھی لگے تو داد دینا مت بھولئے گا

Ingredient

Cooking instructions

* Step 1

ایک کڑاہی میں نمک کو خوب گرم کرلیں۔

* Step 2

اس میں گڑھاسابنا کر شکرقند رکھ دیں اور پھرنمک سے ڈھک دیں

* Step 3

بیس منٹ ہلکی آنچ پر چھوڑ دیں پھر نمک سے نکال کر اچھی طرح جھاڑ لیں اور گرما گرم شکر قند کو لیموں اور چاٹ مصالحہ لگاکر کھائیں

Note: if there is a photo you can click to enlarge it

Tag

10 Pieces Of Expert Nutrition Advice

1. Start Small

2. Fill Your Plate With Beans and Leafy Greens

3. Focus on Adding—Not Subtracting

4. Taste the Rainbow

5. Prioritize Potassium

6. Eat More Plants

7. Focus on Your Immune System

8. Try the Mediterranean Diet

9. Understand the Impact of Food

10. Guard Your Gut

See more
🇻🇳 Việt Nam 🇺🇸 USA

Copyright © 2024 Cookcic