Home Dish گاجر کا حلوہ

گاجر کا حلوہ

Introduce

Chef :

Sumera Rahman

گاجر کا حلوہ

#2022 #starambassador #mausamkisugat کہتے ہیں کہ وہ سکھ تھے جنہوں نے گاجر کا حلوہ مغل محلات میں متعارف کرایا، شہنشاہوں کو اس کا رنگ، خوشبو اور ذائقہ اتنا بھایا کہ اس پکوان کی مٹھاس پوری سلطنت میں دور دور تک پھیل گئی- حلوہ عربی زبان کا لفظ ہے اور ثقیل میٹھے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا، اصلیت میں حلوہ، آٹے یا مختلف میوہ جات کو شکر مکھن اور دودھ کے ساتھ پکا کر میٹھے گاڑھے آمیزے یا سخت سوندھے پکوان کو کہتے تھے- عام طور پر یہ ماننا ہے کہ حلوے کی یہ قسم، مغل سلطنت کے پھیلاؤ کے دوران مشرق وسطیٰ اور ایشیاۓ کوچک سے تجارت کے نتیجے میں ہندوستان میں متعارف ہوئی ماہر باورچیوں اور خانساماؤں نے آٹے اور میوہ جات کی جگہ گاجر کا حلوہ بنانے کا فیصلہ کیا دیکھتے ہی دیکھتے گاجر کا حلوہ برصغیر کے ہر خاص و عام کی پسند بن گیا-کھانے کے حوالے سے پاکستان اور ہندوستان کا ورثہ ایک ہی ہے، سرحد کے دونوں پار ایک ہی طرح کے کھانے پسند کے جاتے ہیں- یہ ناصرف کھانے کے دوران دوستوں کے درمیان دلچسپ گفتگو کا سامان ہے بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ پکوان کہانیاں اور ان کی ترکیب بھی بانٹی جاسکتی ہیں۔اپنا بچپن یاد کرنے سے بہتر اور کوئی لمحہ ہو ہی نہیں سکتا جب آپ کو دادی ماں کے ہاتھ کا بنا ہوا گاجر کا حلوہ گرما گرم کھانے کو ملے اور آ پ خوشی کے مارے کہیں، 'دادی یہ دنیا کا بہترین گاجر کا حلوہ ہے !تو پیش ہے میرے کچن سے آپکی خدمت میں میری دادی کی خاص ترکیب والا گاجر کا حلوہ

Ingredient

Cooking instructions

* Step 1

گاجروں کو چھیل کر کدوکش کرلیں، دودھ ابال کر اس میں گاجریں شامل کردیں- گاجر اور دودھ کا مرکب ابل جانے کے بعد اس میں شکر اور خشک دودھ بھی شامل کردیں، ساتھ ہی مسلسل چمچ چلاتی رہیں-

* Step 2

چمچ چلاتے رہیں اور جب مرکب میں ابال آجاۓ تو آنچ درمیانی کردیں- دودھ خشک ہوجانے پر ہیوی کریم ڈال دیں اور برابر چمچ چلائیں- کریم خشک ہوجانے پر مکھن اور الائچی شامل کردیں اور آنچ تیز کرلیں- اس وقت تک چمچ چلاتے رہیں جب تک تیل الگ نہ ہوجاۓ-

* Step 3

اب اس پر کشمش اور بادام یا کا جو سے گارنش کر کے پیش کریں-

Note: if there is a photo you can click to enlarge it

Tag

10 Pieces Of Expert Nutrition Advice

1. Start Small

2. Fill Your Plate With Beans and Leafy Greens

3. Focus on Adding—Not Subtracting

4. Taste the Rainbow

5. Prioritize Potassium

6. Eat More Plants

7. Focus on Your Immune System

8. Try the Mediterranean Diet

9. Understand the Impact of Food

10. Guard Your Gut

See more
🇻🇳 Việt Nam 🇺🇸 USA

Copyright © 2024 Cookcic