Home Dish کراچی کی نایاب شب دیگ

کراچی کی نایاب شب دیگ

Introduce

Chef :

Sumera Rahman

کراچی کی نایاب شب دیگ

#Starambassador #CPL #karachi شب دیگ دو الفاظ کا مجموعہ ہے شب معنی رات اور دیگ مطلب بڑاپکانے والا برتن شب دیگ دراصل کشمیری ڈش ہے مگر دہلی کے نوابین اور ان کے خانساماں حضرات نے اس کی نوک پلک کچھ اس طرح سے سنواری کہ یہ دہلی کے دسترخوان کی شان بن گئ گوشت کو مصالحے میں رچانا اور رات بھر گوشت کو کوئلے کی سلگتی ہوئ آ نچ پر پکانے سے اس کھانے میں ذائقہ کی الگ ہی کہانی بن گئ اور اس پر سہاگہ کا کام کیا ہلکی آنچ پر بریاں (تلنا)کئے ہوئے گاجر اور شلجم نے یوں اس کھانے نے دہلی کے دسترخوان پر اپنی جگہ مستقل کر لی تقسیم کے بعد مہاجر آ بادی اس نارد ترکیب کو سینوں میں محفوظ کرکے کراچی میں آ باد ہوئ تو یہ کراچی کے دسترخوان پر ہوں رچ بس گئ گویا یہی اس کا مسکن ہو کراچی میں مختلف کمیونیٹیز ہونے کی وجہ سے کچھ نے اس میں( گشتابہ) کی طرح کوفتے ڈالنا شروع کئے کچھ نے رستہ ( کشمیری ڈش) کی طرح بنائ مگر اردو گھرانوں میں یہ اس ہی ترکیب سے بنتی رہی تو حاضر خدمت ہے یہ اصل کشمیری شب دیگ نہیں مگر مزے دار ضرور ہے

Ingredient

Cooking instructions

* Step 1

ایک برتن میں گوشت پیاز ڈال کر ، دار چینی، بڑی ایلایچی، چھوٹی ایلایچی، ثابت زیرہ ، ہری مرچ ، ادرک لہسن کا پیسٹ ،نمک، لال مرچ پسی ہوئی،کالی مرچ پسی ہوئی، دھنیا پاؤڈر،ہلدی اور دہی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور تیس سے چالیس منٹ کے لیے فریج میں رکھیں۔
Image step 1

* Step 2

شلجم اور گاجر کے بڑے بڑے ٹکڑے کرلیں اور ان کو کانٹے سے گود لیں ان پر ہلکا سانمک چھڑک دیں اب ان کو تیل میں ہلکا سنہری سا تل لیں

* Step 3

اب ایک مٹی کے پکانے والے برتن میں گھی ، تیار کیا ہوا گوشت ، ٹماٹر ڈال کر پانچ سے سات منٹ کے لیے بھونائی کر لیں۔

* Step 4

. بھونائی کے بعد گرم پانی ڈال کر برتن کو ڈھک کر گوندھے ہوئے آ ٹے سے سیل کردیں اور گوشت کو ہلکی آنچ پر گلنے تک پکائیں (کم از کم ڈیڑھ سے دو گھنٹہ)

* Step 5

گاجر اور تلے اور ہوئے شلجم اور ہری مرچیں ڈال کر ملا لیں کے بعد پانچ سے سات منٹ کے لیے بھونائی کر لیں اب اس کو حسب ضرورت شوربہ ڈالکر مزید بیس منٹ کے لئیے ڈھک کر پکائیں آپکا مزے دار شب دیگ تیار ہے۔

Note: if there is a photo you can click to enlarge it

Tag

10 Pieces Of Expert Nutrition Advice

1. Start Small

2. Fill Your Plate With Beans and Leafy Greens

3. Focus on Adding—Not Subtracting

4. Taste the Rainbow

5. Prioritize Potassium

6. Eat More Plants

7. Focus on Your Immune System

8. Try the Mediterranean Diet

9. Understand the Impact of Food

10. Guard Your Gut

See more
🇻🇳 Việt Nam 🇺🇸 USA

Copyright © 2024 Cookcic